روسی صدر پیوٹن نے ایسا بیان داغ دیا کہ جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا، ماہرین نے خبردار کردیا

ماسکو(قدرت روزنامہ)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ دنوں یوکرین کے متعلق ایک ایسا بیان دے ڈالا ہے کہ عالمی ماہرین اسے جنگ کا پیش خیمہ بتا رہے ہیں . دی سن کے مطابق صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ ”روسی اور یوکرینی ایک قوم ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یوکرین کو ’ڈونباس‘ (یوکرین کا ایک صنعتی علاقہ)کی کوئی ضرورت نہیں ہے .

“عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیان سے واضح ہو رہا ہے کہ صدر پیوٹن ڈونباس پر قبضے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں . رپورٹ کے مطابق ڈونباس بھی اسی علاقے کا ایک حصہ ہے جو روس اور یوکرین کے درمیان متنازعہ ہے . عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روس ڈونباس پر قبضے کی کوشش کرتا ہے تو یہ یوکرین کے خلاف اعلان جنگ ہو گا . صدر پیوٹن کے اس بیان سے اندازہ ہو رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ایک نئے فوجی اقدام کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور جلد روسی فوج متنازعہ علاقے کی طرف مزید پیش قدمی کر سکتی ہے . دنیا کو اس ممکنہ صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے . . .

متعلقہ خبریں