سی پیک کا کسی تیسرے فریق سے کوئی تعلق نہیں ، چین نے بھارتی اعتراضات مسترد کردیئے

نیویارک (قدرت روزنامہ) چین کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈائی ڈونگ چانگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر بھارتی اعتراضات اور خد شات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقتصادی تعاون کا منصوبہ ہے جس کا کسی تیسرے فریق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سی پیک کا بھارتی خود مختاری اور علاقائی سالمیت سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے ، چینی وزیر ڈائی ڈونگ چانگ نے یہ بات بھارتی مندوب کی جانب سے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار نقل وحمل کے موضوع پر ورچوئل بریفنگ میں اعتراضات کے جواب میں کہی، بھارتی مندوب نے پر ورچوئل بریفنگ

میں دعویٰ کیا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت کے علاقے سے گزرتا ہے۔بھارتی مندوب سنیہا دوبے نے بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ سی پیک ، دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فلیگ شپ پروجیکٹ میں شمولیت کو قبول نہیں کر سکتے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے علاقے سے گزرتا ہے۔چین کے اقوام متحدہ میں سفیر ژانگ جون نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا تھاکہ صدر شی جن پنگ جنہوں نے سی او پی۔ 15 (پارٹیوں کی کانفرنس) کے سربراہ اجلاس اور کنمنگ میں پائیدار ٹرانسپورٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔انہوں نے عالمی ایجنڈے میں ترقی کو اولین ترجیح دینے پر زور دیا تھا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک دنیا کے سب سے بڑے ریل اور روڈ رابطے کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

Recent Posts

جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کا ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بیان…

30 mins ago

پنجاب؛ سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو…

39 mins ago

ملک میں میڈیکل، ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد، سوشل میڈیا پر وائرل پرچہ جعلی قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے ٹیسٹ…

47 mins ago

ایف بی آر کا کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلیے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن میں ملوث افسران…

54 mins ago

حکومت کا ٹیکس قوانین پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ٹیکس قوانین…

1 hour ago

لاہور؛ پی ٹی آئی کے 487 متحرک کارکنوں، رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات واپس

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 487 متحرک کارکنوں اور رہنماؤں کی…

1 hour ago