کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ جام کمال نے ایسا ماحول بنایاکہ ارکان اسمبلی میرے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے،بحیثیت اسپیکر خواتین ارکان کی گمشدگی پر تشویش ہے،میری ذمہ داری تھی کہ ان کیلئے آواز اٹھاتا لیکن خوشی ہوئی کہ تمام لاپتہ ارکان ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ایم پی ایز کی اغواء کی روایات جام کمال نے ڈالا ہے صوبے کی تاریخ میں یہ روایات نہیں تھی یہاں خواتین جہاں جاتی ہے تو وہاں قتل بھی معاف کئے جاتے ہیں بحیثیت اسپیکر بلوچستان اسمبلی انتہائی تشویش تھا ایم پی ایز کو اٹھا کر انہیں اسلام آباد بھیج دیاتھا آج خوشی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں اسمبلی میں اس بات کااظہار بھی کیاکہ ارکان جن کو سپورٹ کررہے ہیں یہ ان کا حق ہے انہیں سامنے لایاجائے رائے ہر کسی کی آئینی وجمہوری حق ہے تحریک عدم اعتماد پر دستخط ہے اگر وہ ارکان نہیں ہوتے تومیری ذمہ داری تھی کہ میں آواز اٹھاؤ انہوں نے کہاکہ اسپیکر ہاؤس میں تمام ارکان کی خدمت کا موقع ملاہے جام کمال نے ایساماحول بنایاکہ ارکان اسمبلی میرے گھر پرمحصور ہوکر رہ گئے ہیں۔بحیثیت اسپیکر میری ذمہ داری تھی،آخر میں اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجو نے منظر عام پرآنے والے خواتین کو بلوچی چادر پہنائیں۔
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…