پی ڈی ایم آج ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی، مریم اورنگزیب

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم آج ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام مہنگائی کا ظلم سہنے کے بجائے پی ڈی ایم کے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سڑکوں پر نکلیں گے تو مہنگائی کا ظلم روکا جاسکتا ہے، گرتی ہوئی دیواروں کو آخری دھکا دینے کے لئے عوام گھروں سے باہر نکلیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آج ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی، آج پنجاب کے شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، خانپور، چکوال، ملتان، بھکر، میانوالی، ساہیوال، میاں چنوں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے شہروں نواب شاہ، دادو، ٹھٹھہ، سجوال، مٹھی، ہالہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے، معاشرے کے تمام طبقات کو مہنگائی کے ظلم کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

4 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

5 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

6 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

6 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

6 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

6 hours ago