لاہور(قدرت روزنامہ) سابق کرکٹر عبدالرزاق خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے ازراہ تفنن نداڈار کے متعلق کچھ ایسے فقرے کہہ ڈالے کہ لوگوں نے انہیں صنفی امتیاز کا مرتکب قرار دے کر کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
عبدالرزاق نے اداکار نعمان اعجاز کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار کی جسامت اور ان کی شادی کے حوالے سے تبصرہ کیا تھا۔ ایک موقع پر جب نعمان اعجاز نے ندا ڈار سے پوچھا کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتیں تو کس شعبے کا انتخاب کرتیں۔ اس پر ندا ڈار نے کہا کہ ”میں پھر بھی پروفیشنل ایتھلیٹ ہی بنتی۔“
یہاں پروگرام کی شریک میزبان وفا بٹ نے کھلاڑیوں کی شادی کی بات چھیڑتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد لڑکیوں کو کھیل چھوڑنا پڑ جاتا ہے۔ اس پر ندا ڈار بولیں کہ ” لڑکیوں کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جتنی کرکٹ کھیل سکتی ہیں کھیل لیں، کیونکہ شادی کے بعد کچھ پتا نہیں ہوتا۔“
نداڈار کی اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہہ دیا کہ ”ان کی شادی نہیں ہوتی، ان کی فیلڈ ایسی ہے، جب یہ کرکٹربن جاتی ہیں تو پھر یہ چاہتی ہیں کہ مردوں کی ٹیم کے لیول تک آ جائیں۔ یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ صرف مرد ہی نہیں، وہ بھی یہ سب کچھ کر سکتی ہیں۔ اس لیے وہ احساسات شادی کرنے سے ختم ہو جاتے ہیں۔“
عبدالرزاق نے مزید کہا کہ ”آپ ان سے (نداڈار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے)ہاتھ ملا کر دیکھ لیں، یہ لڑکی تو نہیں لگتیں۔“اس کے جواب میں نداڈار نے کہا کہ ”ہمارا پیشہ ایسا ہے کہ ہمیں جم کرنا پڑتا ہے، ہمیں فٹ رہنا ہوتا ہے۔“
ان کی بات کاٹتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ ”آپ ان کے بالوں کا سٹائل ہی دیکھ لیں۔“سوشل میڈیا پر لوگ اس پروگرام کے ویڈیو کلپس شیئر کر رہے ہیں اور عبدالرزاق پر تنقید کر رہے ہیں کہ انہیں خواتین کرکٹرز کے متعلق ایسے صنفی امتیاز پر مبنی جملے نہیں بولنے چاہئیں تھے۔ حسان سعید نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ”بطور کرکٹر عبدالرزاق بہت اچھے تھے لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد مائیکروفون پر بالکل بھی اچھے نہیں ہیں۔ انہیں کوئی بتائے کہ ان کی ایسی باتیں مذاق نہیں ہیں۔“
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…