گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے ماحول دوست ٹورازم مہم کا آغاز کردیا

(قدرت روزنامہ)گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے گلیات میں مفت وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سروس اور ماحول دوست ٹورازم آگاہی مہم کا آغاذ کردیا ہے . تفصیلات کے مطابق تین روزہ مہم میں جی ڈی اے اور محکمہ وی ای ٹی ایس کے افسران و اسٹاف نے نتھیاگلی، ڈونگاگلی اور ایوبیہ میں سیاحوں کو ماحول دوست گاڑیوں اور گاڑیوں کے دھواں سے پھیلنے والی فضائی آلودگی کے بارے میں آگاہ کیا اور ماحول دوست سیاحت کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کیے .

ذرائع کے مطابق مہم کے دوران سیاحوں کی گاڑیوں کی مفت جانچ کی گئی اور فٹنس سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے ہیں . ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کا کہنا ہے کہ ایکیوٹی کا مقصد سیاحوں اور مقامی لوگوں کو اگہی فراہم کرنا ہے کہ ان کی گاڑیوں سے نکلنے والے دھواں سے گلیات کا قدرتی حسن کس قدر متاثر ہو رہا ہے، تین روزہ مہم کے دوران پانچ سو سے زائد گاڑیوں کی فری چیکنگ کی گئی . دوسری جانب ویٹس ایبٹ آباد کی انچارج صوفیہ جدون کا کہنا ہے کہ گلیات آنے والے سیاحوں کو اگاہ کرنا ہے کہ کہیں ان کی گاڑیوں کا دھواں ہمارے موحول کو متاثر تو نہیں کررہا . . .

متعلقہ خبریں