ماڈل نے اپنے استعمال شدہ گندے کپڑے آن لائن فروخت کرکے اتنے پیسے کما لیے کہ یقین نہ آئے

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ کی ایک انسٹاگرام ماڈل نے اپنے مداحوں کو گندے کپڑے اور جوتے فروخت کرکے اتنی آمدنی کمانے کا دعویٰ کر دیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے . ڈیلی سٹار کے مطابق 41سالہ مارسیلا الونسو نامی یہ ماڈل نیویارک کی رہائشی ہے جسے انسٹاگرام پر 3لاکھ 78ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے .

وہ اپنے مداحوں کو پرانی نیکریں، جوتے اور زیراستعمال شدہ جامے فروخت کرتی ہے . مارسیلا الونسو کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو یہ چیزیں نئی کی قیمت سے بھی کئی گنا مہنگی فروخت کرتی ہے . اس نے اس کی ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار اس نے اپنے ایک مداح کو اپنی استعمال شدہ انگیہ 240ڈالر (تقریباً 38ہزار روپے) میں فروخت کی . لوگ مجھے ان کپڑوں کے پیسے پیشگی ادا کر دیتے ہو جو کسی تصویرمیں میں نے پہن رکھے ہوتے ہیں . اس کے بعد بھی میں یہ چیزیں کئی دن استعمال کرنے کے بعد اپنے اس مداح کے پتے پر ارسال کر دیتی ہوں . اس کام سے میں نے گزشتہ ایک سال میں 2لاکھ ڈالر (تقریباً 3کروڑ 19لاکھ روپے) کمائے . “ . .

متعلقہ خبریں