اقتدار اور لالچ کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں، جام کمال

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نامور مفکر، شاعر اور فلسفی ابن العربی کا مشہور قول شیئر کیا اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان کو ایک مشورہ بھی دیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ سیاسی تحریک بلوچستان اور پاکستان کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں بہت سی چیزیں کھل کر سامنے آ گئی ہیں، چہرے اور سیاست کے نام نہاد اصول سامنے آئے ہیں، لالچ اور اقتدار کی حرص، سازشیوں اور بہت سے ہیروز کو بھی دیکھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنی ٹوئٹ میں نامور مفکر، فلسفی اور شاعر ابن العربی کا قول بھی شیئر کیا کہ “ہو سکتا ہے دنیا میں منافقت جیت جائے مگر آخرت سچوں کی کامیابی کا دن ہے”۔
اس سے قبل جام کمال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اقتدار اور لالچ کے بھوکے اپنا یہ شوق بھی پورا کر لیں، صوبے کو نقصانات کے ذمہ دار بی اے پی ناراض گروپ، پی ڈی ایم اور چند مافیا ہوں گے۔وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ اپنے اردگرد لوگو ں پر نظر ڈالیں۔ان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ اپنے وفاقی سطح کے پارٹی ممبران سے کہیں کہ بلوچستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں تاکہ پی ٹی آئی بلوچستان صوبائی سطح پر اپنا کردار ادا کر سکے۔

Recent Posts

پشاور؛ سکیورٹی فورسز کا حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5دہشتگرد ہلاک، کیپٹن سمیت 2جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز کے پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

5 mins ago

پی ٹی آئی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں،یوسف رضا گیلانی

لاہور(قدرت روزنامہ)قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ سیاسی معاملات پر بات کرنے…

13 mins ago

ماڈل عائشہ شوکت کی شوہر کیلئے غیر حقیقی ڈیمانڈز،آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ )حال ہی میں ایک شو میں واسع چودھری نے ماڈل عائشہ شوکت…

31 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل بھیج دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس…

42 mins ago

پاپوا نیو گنی میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ: قبائلی تصادم امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ پاپوا نیو گنی میں تباہ کن…

1 hour ago

مذاکرات کامیاب ,بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال مؤخر کردی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے…

1 hour ago