22 کروڑ پاکستانیوں کی دعائیں ہمارے گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں، حسان خاور

(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ پاکستانیوں کی دعائیں ہمارے گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں . تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے پاک ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے میچ کا وقت قریب آرہا ہے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہورہی ہیں، پاک بھارت میچ میں دونوں طرف کی صورتحال ایسی ہی ہوتی ہے .

حسان خاور نے کہا ہے کہ میری دعا ہے پاکستانی ٹیم اس میں کامیاب ہو، 22 کروڑ پاکستانیوں کی دعائیں ہمارے گیارہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں . وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے مزید کہا کہ انڈیا گرین شرٹس کی جانب سے سرپرائز کے لیے تیار رہے . واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہو نے والا ہے، شائقین کرکٹ کی دل کی دھڑکنیں تیز، جوش وجذبہ اور ولولہ عروج پر ہے . آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چوکوں اورچھکوں کی بھرمار ہوگی، شائقین کرکٹ ایک اوراعصاب شکن مقابلہ دیکھنےکو بےقرار ہے . پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا . ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے، بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے . محمد رضوان، فخرزمان، حیدر علی، شعیب ملک ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، آصف علی، شاداب خان اورحسن علی ٹیم میں شامل ہیں . اس کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ایکشن میں نظر آئیں گے . آج کے میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے . دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کوتگڑا حریف قراردیا ہے . چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہناتھا کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائے گی . سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو بھاگنے نہیں دینگے، بھارت کو نہیں چھوڑیں گے . دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر بار بھارت جیتے . صرف یہی نہیں بلکہ سیاستدان بھی روایتی حریف سے شاہینوں کی فتح کے لئے پراُمید ہیں . . .

متعلقہ خبریں