اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ میچ پر جانے کی تیاری کر رہا ہوں ، آج پاکستان کے جو بھی گیارہ لڑکے میدان میں اتریں گے ان کے پاس پاکستان کا نیا سپر سٹار بننے کا موقع ہے . ادھر ، وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنی کرکٹ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے . بوڑھوں سے لے کر بچوں تک ہر کے لبوں پر دعاؤں کے پھول ہیں . اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیائے کرکٹ کی نظریں پاک انڈیا کرکٹ میچ پر لگی ہوئی ہیں . یہ اس بات کی واضح نشانی ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان اور کرکٹ لازم وملزوم ہیں . پاکستان کرکٹ ٹیم زندہ باد . دوسری جانب ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو پاک بھارت میچ دبئی اسٹیڈیم میں نہ دیکھ سکنے کا دکھ لگ گیا ، کہا ابھی دبئی ہوٹل پہنچا ہی تھا کہ ملکی صورتحال کے باعث واپس آنا پڑا . انہوں نے مزید کہا کہ آپ خود سوچیں ، کسی شیخ کا ٹکٹ ضائع ہوجائے تو اسے کتنا دکھ لگے گا . خاص طور پر جب میچ کا ٹکٹ اپنے پیسے سے خریدا ہو . واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج کھیلا جائے گا . دبئی کے میدان میں روایتی حریف ٹیمیں پاکستان اور انڈیا میدان میں اتریں گی . یہ سنسنی خیز مقابلہ رات 7 بجے شروع ہوگا . انڈیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، عماد وسیم ، شاداب خان ، آصف علی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، حیدر علی ، فخر زمان اور محمد رضوان شامل ہیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج ملک کا ہر شہری پاکستان اور بھارت کے میچ کو لے کر پرُجوش ہے . انشاللہ جیت جنون اور جذبے کی ہو گی پاکستان کی ہو گی .
متعلقہ خبریں