اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متعدد صدیوں سے میتھی دانہ کو بطور غذا اور دیگر فوائد کے حصول کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ اس کے ذریعے صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ میتھی دانہ کے استعمال سے انسان کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے جس کے نتیجے میں موسم سرما میں پیش آنے والی بیماریوں سمیت سرطان جیسے مہلک مرض سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔
بیشتر افراد میتھی دانہ کی افادیت سے لاعلم ہوتے ہیں اور گھروں میں میتھی دانہ کونظر انداز کر دیا جاتا ہے لیکن آج دنیا بھر کے ماہرین میتھی دانہ کے فوائد پر حیران ہیں اور اس کے پانی کے ایسے فوائد بتارہے ہیں جس کے بعد آپ آج سے ہی میتھی خرید کر گھر لے آئی گے اور اس قدرتی شے کے فوائد حاصل کریں گے۔
میتھی دانے کا پانی اگر آپ اپنے بالوں میں لگالیں تو یہ بالوں کی روٹھی ہوئی رونق اور چمک کو واپس لے آئے گا اور خشکی و سکری سے لے کر گنج پن کے خاتمے میں بھی آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
شوگر کے مرض میں اگر روزانہ کی بنیادپر میتھی کے پانی کا نہار منہ پانی پیا جائے تو کولیسٹرول سمیت شوگر بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
کولیسٹرول سے لڑنے والے افراد کے لیے بھی میتھی دانوں کا پانی بہت مفید ہے، یہاں تک کہ بھیگی ہوئی میتھی کے دانے بھی کولیسٹرول کو کم کرنے میں بڑی مدد کرسکتے ہیں۔
میتھی کا پانی آپ کی جِلد کے لیے بھی انتہائ کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
قبض ہو تو اس کا پانی آپ پی لیں اس سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوجاتا ہے۔
میتھی کا استعمال گردوں کی پتھریوں کے علاج کے مفید ہے، میتھی دانہ گردوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔
ایک اسٹیل کے پتیلے میں میتھی کے دانے ڈالیں اور اُنہیں ہلکی آنچ پر اچھی طرح بھون لیں۔
اس کے بعد اب ایک بلینڈر میں میتھی دانوں کو شامل کر کے اس کا باریک پاؤڈر بنالیں۔
ایک گلاس گرم پانی میں 1 چمچ میتھی پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔
کچھ منٹوں میں میتھی دانے کا پانی تیار ہیں، اب اس کو پی کر صحت کے فوائد حاصل کریں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…