متحدہ عرب امارات نےپاکستانیوں کو بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات نےپاکستانیوں کو بڑا ریلیف دے دیا ،متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے جاری حکم نامہ واپس لے لیا ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق سے متعلق جاری حکم نامہ واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری اور یو اے ای کے سفیر ابراہیم الزاہبی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ اور سفارت خانے سے تصدیق لازمی نہیں ہے۔یو اے ای کے سفیر کا کہنا تھا کہ فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد صرف نادرا سرٹیفکیٹ درکار ہوگا

یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات آنے کے لیے نادرا سے جاری کورونا سرٹیفکیٹ کی یو اے ای سفارت خانے سے تصدیق لازمی کرانی ہوگی۔متحدہ عرب امارات سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ پالیسی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، عام پاکستانیوں، سفارتکاروں اور اہلخانہ پر بھی سرٹیفیکٹ کی شرط لاگو ہوگی۔

خیال رہے کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت کئی جنوب ایشیائی ممالک کے مسافروں پر پابندی لگا رکھی ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کا اختیار واپس لے لیا

پشاور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر سے جامعات کی چانسلرشپ کااختیار…

2 mins ago

اب کوئی بھی ملک ڈپازٹ اور قرض رول اوور کرنے کے لیے تیار نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ قرض معاہدے میں…

32 mins ago

یوٹیوب میں ایک اوربہترین فیچر کے اضافے کا فیصلہ

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ…

50 mins ago

وہ کریں جو آپ کی بیگم کہتی ہے: فلک شبیر کا شوہروں کو مشورہ

کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…

2 hours ago

حارث روف نےاہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…

2 hours ago

حکومت کا اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاورڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت سردیوں…

2 hours ago