میری شادی صرف 17 ہزار روپے میں ہوئی کیونکہ ۔۔۔ جانیں اس جوڑے نے اپنی شادی اتنی کم رقم میں کیسے کر کے نئی مثال بنائی جس سے دنیا بھی حیران رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ نیا کرنے کی سوچ آج کل ہر کسی کے ذہن میں زور پکڑ رہی ہے جو کہ کسی حد تک مثبت تبدیلی معاشرے میں لے کر آ رہی ہے اور اس سے کئی نئے ٹرینڈز بھی بن رہے ہیں، اب جیسے سستی شادیاں یا کم لوگوں میں ہونے والی، گھر گھر کی شادیوں کا ایسا زبردست رواج چل پڑا ہے، جس سے نہ صرف غریب والدین خوش ہیں بلکہ امیروں نے بھی اس کو مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

بالکل ایسی ہی ایک شادی کی کہانی جو سوشل میڈیا پر کمنٹس میں خوب وائرل ہو رہی تھی، مگر اب اس دولہا نے اپنی ایک ویڈیو بنا کر فیس بک پر شیئر کی اور اس کی حقیقت بتائی جو سن کر سب نے دولہا کے اس عمل کو خوب سراہا۔

اس دولہا نے بتایا کہ: ” میں نے اپنے دوست کی شادی پر دیکھا کہ اس نے صرف شادی کرنے کے لئے اپنا گھر بھی گروی رکھا اور بینک سے قرضہ بھی لیا اور ولیمے پر 800 لوگوں کو بلایا، اور ایک مہنگا سا بینکوئیٹ ہال کیا اور بہت مہنگے کپڑے بنوائے۔ لیکن شادی کے بعد اس کو بزنس میں نقصان ہوا اور وہ بینک سے لیا گیا قرض بھی ادا نہ کر سکا، اس کے ساتھ بہت سے مالی مسائل پیدا ہوگئے، اس وقت میں نے سوچ لیا تھا کہ میں کبھی بھی اتنی مہنگی شادی نہیں کروں گا۔ جب میری شادی کی باری آئی تو میں نے سوچا کہ میں خود معاشرے کے لئے ایک اچھی مثال قائم کروں گا، پتہ نہیں مہنگی شادیوں کا رواج ہمارے ہاں کہاں سے آگیا ہے، میری شادی کی بات ہوئی تو میں نے سب سے پہلے اپنی بیگم سے بات کی اور کہا کہ میں سادی شادی کرنا چاہتا ہوں، مسجد میں نکاح اور گھر سے رخصتی، جس پر گھر والوں نے رضامندی کا اظہار نہ کیا، ٹائم لگا، مگر پھر سب بخوشی مان گئے، ہمارا نکاح شام میں مسجد میں ہوا، رات کو کولاچی کھانے پر گئے، جہاں میرا 17 ہزار 400 کا بل بنا، بس واپسی پر میری بیگم ساتھ ہی واپسی آگئی، یوں رخصتی ہوئی۔ ”

مہنگی شادیوں کے ٹرینڈز چھوڑیں، سستی شادیوں کو اپنائیں اس سے آپ لوگوں کی زندگی کی بھی کئی مشکلات حل ہوں گی اور والدین جو بچیوں کے رشتے کے لئے پریشان ہیں ان کی بھی کئی مشکلات بآسانی حل ہو جائیں گی۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

5 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

6 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

6 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

6 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

6 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

7 hours ago