شارجہ (قدرت روزنامہ)سری لنکا نے 172 رنز کے تعاقب میں12 اوورز کے بعد چار وکٹوں کے نقصان پر 90رنز بنالیے ہیں۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ جلد گرگئی، بائیں ہاتھ کے بلے باز کوشل پریرا صرف ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ کے لیے سری لنکا کے بلے بازوں نے اچھی شراکت قائم کی تاہم دوسری وکٹ گرنے کے بعد اگلی دو وکٹیں بھی جلد ہی گرگئیں۔ نیسنکا 24، ہسارنگا چھ اور فرنینڈو صفر رنز پر آؤٹ ہوئے ۔اسوقت اسلنکا 49 اور راجہپکسے چھ رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے دو جبکہ سیف الدین اور نسیم احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز انتہائی محتاط کیا ، چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر اوپنر بلے باز لٹن داس 40 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے ، لٹن داس نے 16 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے ۔ٹاپ آرڈر بلے باز شکیب الحسن بھی 10 رنز ہی بنا سکے ، وہ آٹھویں اوور کی چوتھی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ، ان کی وکٹ کرونا رتنے نے حاصل کی ۔ اوپنر محمد نعیم نے 62 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط سہارا فراہم کیا ، انہوں نے 52 گیندیں کھیلیں ، نعیم 17ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر بینورا فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبیو ہو گئے ۔ بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ عفیف حسین کی صورت میں گری ،عفیف انیسویں اوور کی تیسری گیند پر رن آؤٹ ہوئے ، انہوں نے چھ گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 7 رنز بنائے ۔سری لنکا کی جانب سے کرونا رتنے، فرنینڈو اور لیہرو کمارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…