ملک آئی ایف ایم کے شکنجے میں پھنس گیا ہے، حکومت مستعفی ہو اور ملک میں شفاف انتخابات کرائے ،مولانا فضل الرحمن
انہوں نے کہاکہ آج ملک بھرمیں مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف پی ڈی ایم احتجاجی مظاہرے کررہی ہے . عوام بھرپوراس احتجاج میں شرکت کریں مولانافضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف اورایف اے ٹی ایف کے کہنے پرپارلیمنٹ سے قانون سازی کرکے ملک اورقوم کوغلامی میں دھکیل دیا ہے حکومت نے قانونی طورپرقوم اورملککے ہاتھ پاوں باندھ کرآئی ایم ایف اورایف اے ٹی ایف کے حوالے کیاہے موجودہ حکومت کی ملک اورقوم کی خودمختاری اورآزادی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے بین الاقوامی دنیااوراداروں کو موجودہ حکومت پراعتمادنہیں ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ملک میں صاف شفاف غیرجانب دارانہ الیکشن فورااورجلدازجلدچاہتی ہے انہوں نے کہاکہ جوحکومت خود دھاندلی سے قائم ہووہ ملک میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا کوئی حق اورنہ کوئی جوازرکھتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی توجہ اپنے ناکامیوں سے ہٹانے کیلئے بلدیاتی انتخابات کرانے پرزوردیرہی ہے موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن دھاندلی سے جتواکرپھر اسی کے ذریعے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کے لئے راہ ہموارکرناچاہتی ہے مولانافضل الرحمن نے عوام سے اپیل کی کہ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہروں میں بھرپورشرکت کرے . . .