نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انہوں نے پاکستان کی فائنل فور تک رسائی کو بھارتی ٹیم کی شکست سے جوڑا ہے . ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز جب کہ گروپ 2 سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہیں . آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہو، اگر پاکستان بھارت سے جیت جاتا ہے تو اس کے لیے زیادہ مشکل نہیں ہو گی جو کہ گرین شرٹس کے آگے جانے کے لیے اہم ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی بولر بریڈ ہوگ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر پاکستان اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو شکست سے دوچار کرے گا تو ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا . تفصیلات کے مطابق بریڈ ہوگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے .
متعلقہ خبریں