وزیراعظم کابینہ اراکین کو بلوچستان میں مداخلت سے روکیں، جام کمال کا مطالبہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کے اراکین کو صوبائی امور میں مداخلت سے روکا جائے، بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا موقع دیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کا وزیراعظم سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اراکین کو صوبائی امور میں مداخلت سے روکا جائے۔
انہوں ںے یہ مطالبہ وزیراعظم عمران خان سے کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی کابینہ کے اراکین کو بلوچستان کے امور میں مداخلت سے روکیں۔جام کمال نے اپنے بیان میں مداخلت کرنے والے وفاقی کابینہ کے ارکین سے کہا ہے کہ وہ بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا موقع دیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے بیان کے ساتھ ابن العربی سے منسوب ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ یہ سیاسی تحریک بلوچستان اور پاکستان کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گی۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں بہت سی چیزیں کھل کر سامنے آئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی نام نہاد اصول، لالچ، اقتدار کی ہوس، سازش کرنے والے اور بہت سے ہیرو اور ساکھ کے ساتھ تیز لوگوں کا مقابلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی ترقی میں نقصان کی ساری ذمہ داری پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اور بی اے پی کے بعض سمجھدار وفاقی کابینہ، چند مافیا اور بی اے پی (ناراض گروپ) پر عائد ہوگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اطراف میں موجود لوگوں پر نگاہ رکھیں۔واضح رہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران کے آثار سب سے پہلے رواں سال جون میں اس وقت نمایاں طور پر سامنے آئے تھے جب اپوزیشن اراکین نے صوبائی اسمبلی کی عمارت کے باہر کئی دنوں تک وزیراعلیٰ جام کمال کی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

Recent Posts

حکومت نے ادویات پر 18فیصد ٹیکس لگا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے بعض ادویات پر 18 فیصد جنرل سیل ٹیکس لگادیا، قیمتیں آسمان…

1 min ago

بنگلہ دیشی کپتان کی جانب سے بڑے بول بولنے پر روہت شرما کا ایک اور کرارا جواب

چنئی(قدرت روزنامہ) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست…

3 mins ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مالم جبہ روڈ پر دھماکے کا نوٹس، رپورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈ پور نے مالم جبہ روڈ سوات میں…

6 mins ago

کوریوگرافر جانی ماسٹر نے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا، بالی ووڈ میں ہلچل

ممبئی(قدرت روزنامہ) تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر جانی ماسٹر نے اپنی سابقہ خاتون ملازمہ…

14 mins ago

کیا سلمان خان ایکشن فلم ‘سنگھم اگین’ میں چلبُل پانڈے کا کردار کریں گے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’…

31 mins ago

قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کا تحفظ، 135 سائٹس پر 480 کیمرے نصب

لاہور(قدرت روزنامہ) قصور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا…

37 mins ago