دبئی(قدرت روزنامہ) ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔شاہین نے پہلے اوور کا چوتھا گیند یارکر کرایا جس پر روہت شرما بلا نہ لگا سکے۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔
سکور ابھی چھ تک پہنچا تھا کہ دوسرے اوپنر لوکیش راہل بھی شاہین کی گیند نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔ ویرات کوہلی کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں اب تک تیسری وکٹ کیلئے 25رنز جوڑ کر سکور کو 31 تک پہنچایا۔ پاکستان نے چھٹے اوور میں حسن علی کو باؤلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے 11 رنز بنانے والے سوریا کمار یادیو کو چلتا کردیا۔
محمد حفیظ باؤلنگ کے لیے آئے تو پاکستان نے کیچ کی اپیل مسترد ہونے پر رشبھ پنت کیخلاف ریویو لیا لیکن فیلڈامپائر کافیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستان کا ریویو ضائع ہو گیا۔ اننگز کے 12ویں اوور میں ریشابھ پنت نے جارحانہ انداز اپنایا اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگانے سمیت اوور میں 15رنز بنائے لیکن اگلے ہی اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگنے کی کوشش میں وہ اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور باؤلر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے آؤٹ ہونے سے قبل 39 رنز کی اننگز کھیلی ، ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی۔ رویندرا جدیجا نے 13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حسن علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں متبادل کھلاڑی کو کیچ دے بیٹھے۔شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان کی اننگز کا خاتمہ کردیا، کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
اننگز کے آخری اوور میں حارث رؤف نے پانڈیا کو پویلین لوٹا دیا اور بھارت کی ٹیم ساتویں وکٹ سے محروم ہو گئی۔بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کے لیے 152 رنز ہدف دیا ہے۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم بھارت کو کم سے کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں وہ بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔
پاکستان نے اعلان کردہ 12 رکنی سکواڈ سے نوجوان حیدر علی کو ڈراپ کردیا ہے۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں ہپر مشتمل ہیں۔ پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔ بھارت: ویرات کوہلی(کپتان)،روہت شرما، لوکیش راہل، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بھوونیشور کمار، وُرن چکراورتھی، محمد شامی، جسپریت بمراہ یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے اربوں شائقین اپنی ٹیلی ویژن اسکرینز کے سامنے ہوں گے جبکہ تقریباً 30 ہزار تماشائی سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 2007 میں ہوا تھا جس میں بھارت نے 5 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 کی رینکنگ میں بھارت دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے اور دونوں ٹیمز کے درمیان صرف 5 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 ٹی 20 مقابلے ہوئے ہیں جن میں قومی ٹیم کو صرف ایک مرتبہ فتح حاصل ہوئی۔ تاہم اگر ٹی20 ورلڈکپ کی بات کی جائے تو دونوں حریف 5 مرتبہ آمنے سامنے آئے ہیں اور اس میں پانچوں مرتبہ فتح بھارت کے حصے میں آئی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…