مالیاتی ایجنڈے کا حصہ بننے کی بجائے عزت کیساتھ وزارت چھوڑنا چاہونگا،جام کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بہت سی سوچی سمجھی سیاسی رکاوٹوں کے باوجود میں نے بلوچستان میں مجموعی حکمرانی اور ترقی کے لئے اپنا وقت اور توانائیاں صرف کیں انشاء اللہ میں خراب حکمرانی، مالیاتی ایجنڈے کا حصہ بننے کی بجائے عزت کے ساتھ چھوڑنا چاہونگا . یہ بات انہوں نے اتوار کی شب اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، انہوں نے ناراض گروپ کے ارکان کی تصاویر شامل کرتے ہوئے کہا کہ میں سارا ڈراما، حسد، پروپگینڈا اور وزارت اعلیٰ کے لئے بھوک دیکھتے ہوئے سمجھ سکتا ہوں کہ کیسے مالی فوائدکو کارکردگی پر فوکیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ناراض گروپ کہتاہے کہ انکا نام نہاد گروپ جام کمال خا ن کی وجہ سے ہے تو میں اپنا فیصلہ پارٹی اور اتحادیوں پر چھوڑتا ہوں .

.

متعلقہ خبریں