(قدرت روزنامہ)ہمارے جسم میں وٹامنز کی کمی مختلف مسائل پیدا کر سکتی ہے ،ہماری جِلد اور بالوں کو کچھ وٹامن اور معدنیات کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے وٹامن ڈی کو ہمارے جسم کے لئے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
سورج کی روشنی کی کمی اور ناقص خوراک وٹامن ڈی کی کمی کی دو عام وجوہات ہیں ،جسم میں وٹامن ڈی کی کمی جِلد کے بہت سے مسائل جیسے خشک جِلد کا باعث بن سکتی ہے۔
اس کے علاوہ وٹامن ڈی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں، اس کی کمی جِلد پر کیل مہاسوں کا سبب بن سکتی ہے اور ساتھ ہی اس کی کمی جھریوں اور باریک لکیروں کی ظاہری شکل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
سورج کی روشنی جسم میں وٹامن ڈی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، خاص طور پر ہائی ایس پی ایف سنسکرین کے بغیر تاہم کئی غذائی ذرائع ایسے ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جنہیں آپ متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جیسے انڈے کی زردی، بعض مچھلیاں (سالمن ، سارڈینز، ٹونا) اور وٹامن ڈی سے بھرپور دیگر غذائیں۔
اس کے علاوہ وٹامن ڈی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ ہلکے سے درمیانے درجے کی سوزش کے طور پر کام کرتا ہے۔
وٹامن ڈی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ جِلد کو جراثیم اور نقصان دہ کیمیکل سے بچاتا ہے۔
یہ ماحولیاتی نقصانات کو کم کرتا ہے اور ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور ہمیں قبل از وقت بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔
وٹامن ڈی میں نمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ ہماری جِلد کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھتا ہے اور یہ مدافعتی نظام کے خلیوں کی پیداوار کو بڑھا کر جِلد کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…