وزیراعظم کا مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے متعلق مشترکہ فلم بنانے کا اعلان

تاشقند(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے متعلق دونوں ممالک مشترکہ فلم بنائیں گے . انہوں نے اپنے دورہ ازبکستان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے صوفی بزرگوں اور علامہ اقبال کے بارے میں بھی مشترکہ فلمیں بنانی چاہئیں .

وزیرعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری نئی نسل کو قدیم ثقافتی وتاریخی روابط کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے . انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب ہمارے ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے تو ازبکستان میں کرکٹ بھی متعارف کرائیں گے . برصغیر میں مغل سلطنت کے بانی ظہیر الدین بابر 1483 کو پیدا ہوئے تھے . ان کے والد شیخ مرزا فرعانہ ترکستان کے حاکم تھے . وہ والد کی طرف سے تیمور اور ماں قتلع نگار خاتم کی جانب سے چنگیز خان کی نسل سے تھے . والدہ پیار سے انہیں بابر ( شیر) کہتی تھیں . ان کا کا انتقال 1530 میں ہوا تھا . . .

متعلقہ خبریں