دبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کےسب سےبڑے معرکے میں پاکستان نےبھارت کو بدترین شکست دیتے ہوئے 10وکٹوں سے میچ جیت لیا ہے۔
پاکستان نے بھارت کا 152 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے18 ویں اوور میں پورا کیا۔پاکستانی اوپنرز نے اہم میچ میں بہترین آغاز کیا اورسنگلز کے ساتھ ساتھ وکٹ کے چارو ں جانب بہترین شاٹس کھیلے۔پاکستان کی جانب سے محمدرضوان نے پہلے اوور میں ایک چھکا اور چوکا لگا کر پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا۔دوسرے اوور میں کپتان بابر اعظم نے شاندار چوکا لگا اپنی فارم ثابت کی۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 46 اور بابر اعظم نے 40 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ محمد رضوان نے بھی انتہائی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے41 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی ،دونوں کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔
اس سے قبل آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےپاکستان کو جیت کے لیے152 رنز کا ہدف دیا تھا،بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا، سٹار بلے باز روہت شرما پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انکی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی،پہلی وکٹ گرنے کے بعد بھارت نے محتاط انداز اپنایا مگر وہ شاہین شاہ آفریدی کی سوئنگ باؤلنگ کا کوئی توڑ نہ کرسکے۔ کے ایل راہول شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر بولڈ ہوئے،کے ایل راہول نے آٹھ گیندوں پر تین رنز بنائے۔ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم چھٹے اوور میں سوریا کمار یادیو حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،انہوں نے آٹھ گیندوں پر 11 رنز بنائے۔حسن علی کی گیند پر محمدر ضوان نے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے رشبا پنت کے خلاف محمد حفیظ کی زور دار اپیل پر پاکستان نے ریویو لیا تاہم تھرڈ ایمپائر نے بھی انکو ناٹ آؤٹ ہی قرار دیا۔رشبا پنت نے جارحانہ اندار اپناتے ہوئے بھارتی سکور کو 84 تک پہنچایا ،تاہم وہ 13ویں اوور میں شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،شاداب خان نے اپنی گیند پر خود ہی کیچ پکڑا۔رشبا پنت 30 گیندوں پر 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،انکی اننگز میں دو چوکے اور دوچھکے شامل تھے۔رویندرا جدیجا 13 رنز بناکرحسن علی کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ،بھارتی کپتان ورات کوہلی 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں49 گیندوں پر 57 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ہاردیک پانڈیاآٹھ گیندوں پر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انکی وکٹ حارث رؤف نے حاصل کی۔بھارتی کپتان ورات کوہلی نے 49 گیندوں پر57 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،انکی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
پاکستان نے پاک بھارت میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اوس کی وجہ سے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس کسی بھی ٹیم کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، سکور بورڈ پر بڑا سکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ دونوں ٹیموں کے لیے بڑا میچ ہے۔
کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، شاداب خان ،آصف علی ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔بھارتی ٹیم میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو،رشبا پنت،ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بنیشور کمار، ورن چکرورتھی، محمد شامی اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…