کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان گورنر بلوچستان کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جا م کمال کا استعفیٰ منطور کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی استعفی دیدیا تھا۔تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل (سوموار کو) ہونا تھی۔وزیراعلی بلوچستان کے خلاف ان کی اپنی پارٹی کے اراکین نے ہی تحریک عدم پیش کی تھی اور ان پر استعفے کے دباؤ تھا۔جام کمال کے استعفے کے حوالے سے دو روز قبل بھی افواہیں سامنے آئیں تھیں تاہم انہوں نے اپنے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی افواہیں نہ پھیلائیں جائیں۔جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی سمیت دیگر پیش پیش رہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ناراض اراکین کو منانے کے لیے دو بار بلوچستان کا دورہ کیا تھا اور ناراض اراکین سے ملاقاتیں بھی کی تھیں،مگر ان ملاقاتوں کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…