راولپنڈی مری روڈ سمیت تمام شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹائے جا رہے ہیں . نجی ٹی وی کے مطابق 2 گھنٹے میں راولپنڈی کا اسلام آباد سے رابطہ بحال ہوجائے گا . ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاری مشینری فیض آباد بھی طلب کرلی گئی . وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام شاہراہوں کو بھی کھول دیا گیا ہے . ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ فیض آباد کو بھی کچھ دیر میں کھول دیا جائے گا . وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم سے8 گھنٹے تفصیلی مذاکرات کیے ہیں . ہماری خواہش ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے . شیخ رشید نے کہا کہ احتجاج ان کا حق ہے، لیکن ان کے ساتھ ٹکراو نہیں ہونا چاہیے . حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے . ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہے، ریاست کا کام ڈنڈا چلانا نہیں بلکہ بات چیت کرنا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث بند کی گئی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی تھی . جبکہ کئی علاقوں کی سڑکوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بھی کھول دیا گیا تھا . اور آج لاہور میں ٹریفک مکمل طور پر بحال ہے . ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، بابو صابو، سگیاں، شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے شہری آ جا سکتے ہیں . ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابو صابو سے اسکیم اور یتیم خانہ روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے . لوئر مال، راوی پل اور سیکریٹریٹ چوک پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت کا انتظامیہ کو کنٹینرز ہٹانےکاحکم، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام شاہراہوں کو کھول دیا گیا . تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے انتظامیہ کو کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے .
متعلقہ خبریں