اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت کا انتظامیہ کو کنٹینرز ہٹانےکاحکم، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام شاہراہوں کو کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے انتظامیہ کو کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ راولپنڈی مری روڈ سمیت تمام شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق 2 گھنٹے میں راولپنڈی کا اسلام آباد سے رابطہ بحال ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاری مشینری فیض آباد بھی طلب کرلی گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام شاہراہوں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ فیض آباد کو بھی کچھ دیر میں کھول دیا جائے گا۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم سے8 گھنٹے تفصیلی مذاکرات کیے ہیں۔
ہماری خواہش ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے۔
شیخ رشید نے کہا کہ احتجاج ان کا حق ہے، لیکن ان کے ساتھ ٹکراو نہیں ہونا چاہیے۔حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے۔ ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہے، ریاست کا کام ڈنڈا چلانا نہیں بلکہ بات چیت کرنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث بند کی گئی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی تھی۔ جبکہ کئی علاقوں کی سڑکوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بھی کھول دیا گیا تھا۔
اور آج لاہور میں ٹریفک مکمل طور پر بحال ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، بابو صابو، سگیاں، شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے شہری آ جا سکتے ہیں۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابو صابو سے اسکیم اور یتیم خانہ روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ لوئر مال، راوی پل اور سیکریٹریٹ چوک پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…