خضدار، سمگلرز کیخلاف کارروائی، 140گرفتار 98گاڑیاں برآمد

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار انتظامیہ نے سمگرزکے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیوں کی تفصیلات جاری کردیئے،140ملزمان گرفتار 98گاڑیاں برآمد،6472کلوگرام بشمولِ منشیات کے تمام اقسام کے برآمد، ڈپٹی کمشنر خضدار بشیراحمد نے لیویز فورس کی کارکردگی کو سراہا، ان کی جانب سے انسدادِ منشیات اورسمگلرزکے خلاف کاروائیاں اسی طرح جاری رکھنے کے عزم کا اظہار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد کی قیادت میں لیویز فورس کی سمگلرز اور انسدادِ منشیات کے خلاف کاروائیاں وسیع پیمانے پر جاری ہیں خضدار انتظامیہ نے سمگلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں کلومنشیات برآمد کرکے بڑی تعداد میں گاڑیاں موٹر سائیکلز قبضے میں لیکر کثیر تعداد میں ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2021اور اس سے پہلے کے دورانیہ میں لیویز فورس نے.6 6170(چھ ہزار ایک سو ستر عشارئیہ چھ)کلوگرام حشیش،.4 186(ایک سو چھیاسی عشاریہ چار)کلوگرام فیون کے 69کلوگرام کرسٹال کے 46کلوگرام ہیروئن برآمد کرلیئے۔ اسی طرح لیویز فورس نے ان تمام کاروائیوں کے دوران 98 عدد گاڑیاں 9عدد موٹر سائیکلز 2 عددرکشے برآمد کرکے لیویز فورس نے 140 سمگلرز اور متعلقہ جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) بشیراحمد کا کا کہنا تھاکہ لیویز فورس کی کارکردگی میں کافی نکہار آئی ہے اور شب و روز لیویز فورس شہری دیہی علاقوں اور قومی شاہراہوں پر اپنے فرائض احسن انداز میں نبہارہی ہے۔اتنی بڑی تعداد میں لیویز فورس کی کاروائیاں اس کی کارکردگی کا بیّن ثبوت ہے، گزشتہ مہینوں کے دوران لیویز فورس نے چھ ہزار سے زائد کلومنشیات کے مختلف اقسام کی برآمد گی ایک سو چالیس ملزمان کی گرفتاری سے سمگلرز کی حوصلہ شکنی ہوگئی ہے لیویز فورس اس طرح کی کار وائیاں آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

Recent Posts

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

1 min ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

20 mins ago

کوئٹہ میں حجام کی دکان پر بیٹھا بہاولپور کا رہائشی قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت میں بروری روڈ پر حجام کی دکان میں بیٹھے شخص…

39 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات…

49 mins ago

مولانا فضل رحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق…

2 hours ago

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط…

2 hours ago