مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)دورہ سعودی عرب، وزیراعظم عمران خان آج مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی میزبانی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان سمٹ سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم اجلاس میں موسمیاتی تغیر سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
اس مو قع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے۔واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔وزیراعظم عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔ذرائع کے مطابق جدہ ائیرپورٹ پر سعودی اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان اور وفد کا استقبال کیا۔
یاد رہےکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کرکے ملک کی ترقی ، خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان تین روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور اقتصادی و تجارتی تعلقات، پاکستانی محنت کشوں کے لیے مواقع پر بھی گفتگوکرینگے۔
دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقدہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور سعودی کے بڑے سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاک، سعودیہ تعلقات، باہمی تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…