کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران اتار چڑھاو سازشوں کے باوجود ہمارے تمام ممبر ثابت قدم رہے بہت سوچ بچار کے بعداستعفیٰ اس لئے دیا تاکہ پی ڈی ایم مزید دراڑ نہ ڈال سکے۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں جام کمال خان نے کہا کہ ایک ماہ تک مشاورت اتار چڑھاو،چیلنجز،سازشوں کا سامنا کرنے کے باوجود میرے گروپ کے تمام ارکان ثابت قدم ہے اور کوئی بھی نہیں ٹوٹا۔انہوں نے کہا کہ بہت سوچ بچار اور دلائل کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا کہ پی ڈی ایم کو ہمارے درمیان مزید دراڑیں نہیں ڈالنے دی جائیں گی اورمیں نے اپنا استعفیٰ اتفاق رائے کے ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ بی اے پی،اے این پی،پی ٹی آئی،ایچ ڈی پی،جے ڈبلیو پی کے ایسے معیاری لوگوں کا حصہ بننا میرے لئے باعث فخر ہے یہ تمام لوگ وعدوں اور پیش کشوں کے باوجود بھی میرے ساتھ کھڑے رہے۔
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel