.
لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ گوادر سے منتخب آزاد ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی ایک نئی صبح کی نوید ہے انھوں نے کہا کہ وہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں اپنے حلقہ انتخاب لسبیلہ و گوادر کے عوام اور اپنے ساتھیوں کو جنہوں نے تین سال ظلم برداشت کیا اس دوران ان پر نوکریوں کے دروازے بند ہوئے لیکن سلام ہے ہمارے ساتھیوں کو کہ انکے قدم ڈگمگائے نہیں ایم این اے اسلم بھوتانی نے کہا کہ اب نئی صبح طلوع ہورہی ہے اور اندھیری رات ختم ہوگئی ہے انشا اللہ تعالی اب اپنے لوگوں کی بھر پور خدمت کرینگے جو تین سالوں تک تعصب اور انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنتے رہے انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نئی حکومت میرے حلقہ کے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرے گی . .
متعلقہ خبریں