کھانے میں استعمال ہونے والی وہ چیزیں جو ہر سال لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بنتی ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج کے دور میں لوگوں کے طریقہ رہن سہن اور غذا کے باعث چھوٹی عمر میں ہی بہت سے مہلک مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جن میں دل کے مرض بہت عام ہوتے جارہے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق کچھ سال پہلے تک دل کی بیماریاں اور ہارٹ اٹیک کا خدشہ عمر کے ایک حصے میں جاکر ہوتا تھا لیکن اب امراض قلب کا شکار نوجوان بھی ہورہے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پہلے کے لوگ توانائی والی اور متوازن غذاؤں کا استعمال کرتے تھے لیکن آج کے طرز زندگی میں نوجوان جنک فوڈز کے عادی ہیں۔
تحقیق کے مطابق پہلے لوگ اپنی روز مرہ کی زندگی میں چہل قدمی اور جسمانی قوت استعمال ہونے والے کام کیا کرتے تھے لک اب ہر کام بیٹھے ہوئے باآسانی ہوجاتا ہے جس کے باعث امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کی خدشات میں کم عمری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

چند وہ غذائیں جن سے امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کے خدشات میں اضافہ ہوتا ہے۔

1 ۔ چپس:
بیکری یا کمپنی میں بننے والے چپس انسانی صحت پر کافی اثر انداز ہوتے ہیں کیونکہ ان میں چربی کی مقدارزیادہ ہوتی ہے اور نمک کی وافر مقدار بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

2 ۔ سرخ گوشت:
گائے یا بکرے کا گوشت کا بہت زیادہ استعمال امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے، جس کی وجہ اس میں چربی کی مقدار زیادہ ہونا ہے جو کولیسٹرول کی سطح بڑھاتا ہے اسی لئے چربی سے پاک گوشت کو زیادہ ترجیح دیں۔

3 ۔ آئسکریم:
آئسکریم میں چینی، کیلوریز اور سچورٹیڈ فیٹ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ان غذاﺅں کا زیادہ استعمال موٹاپے کے ساتھ جسم میں ٹرائی گلیسڈر کی سطح بڑھاتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک کا امکان بڑھتا ہے۔

4 ۔ سافٹ ڈرنکس:
مشروبات کا روزانہ استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے کیونکہ ان مشروبات کو زیادہ پینے سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے جو آگے بڑھ کر ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

5 ۔ چاول، سفید ڈبل روٹی یا پاستا کا استعمال:
چاول، ڈبل روٹی اور پاستا ریفائن اجناس سے بنے ہوتے ہیں اور اسطرح کے ریفائن اجناس کا زیادہ استعمال توند کا باعث بنتا ہے جو کہ امراض قلب اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

Recent Posts

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

2 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

3 mins ago

مناہل ملک فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھارت میں مقبول ہو گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…

7 mins ago

نیشنل پارٹی پر تنقید برائے تعمیر کی تھی مگر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے وہ ذاتیات پر اتر آئے، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…

9 mins ago

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

23 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

36 mins ago