سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم

(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں نسلہ ٹاور سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نسلہ ٹاورکیوں نہیں گرایا ابھی تک ؟؟ کیا ہتھوڑی چھینی سے گرائیں گے ؟

ذرائع کے مطابق عدالت نے نسلہ ٹاور کے مکینوں کو بولنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ہمارے نزدیک نسلہ ٹاور ختم ہوگیا صرف گرانے کا مسئلہ ہے ، کمشنر کراچی ایک ہفتے میں ٹاور گرا کر رپورٹ دیں۔

عدالت نے نسلہ ٹاورکی بجلی اور پانی کے کنیکشنز 27 اکتوبر تک منقطع کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت مزید کہاکہ کمشنر کراچی ایک ہفتے کے بعد رپورٹ پیش کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کوعمارت 15 دن میں خالی کرنے کا نوٹس جا ری کیا تھا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نےاخبارات میں اشتہار بھی شائع کروایا تھا ۔

جاری کیے گئے نوٹس میں درج تھا کہ نسلہ ٹاور خالی نہ کیا گیا تو رہائشیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

نوٹس میں سپریم کورٹ کے 16 جون اور 22 ستمبر والے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا۔

نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ عمارت خالی نہ کرنے کی صورت میں فیروز آباد پولیس کی مدد لی جائے گی۔

نوٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے نظرِ ثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور گرانے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی اور کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور منہدم کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ ماہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت نسلہ ٹاور کے مالک کے وکیل منیر اے ملک نے کہا تھا کہ نسلہ ٹاور کی طرح بے شمار عمارتیں کھڑی ہیں، جس طرح نسلہ ٹاور بنایا گیا، ویسے ہی بے شمار عمارتیں بنائی گئیں، گلاس ٹاور کی طرح ہمیں بھی ریلیف دیا جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ کراچی میں تو ساری چیزیں بکتی ہیں، اپروو پلان ہو یا لیز سب بکتا ہے، گلاس ٹاور کے اوپر تو صرف دو فلور تھے، آپ کے پلاٹ کو جہاں رکنا چاہیے تھا وہ آگے چلا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا تھا کہ کیا یہ ممکن ہے 780 مربع گز سے اضافی جگہ کو گرا دیا جائے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے نسلہ ٹاور کے مکینوں کے وکیل عابد زبیری سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ آپ تو نسلہ ٹاور کے مالک کو پکڑیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے عمارت گرانے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کردی گئی تھی ، عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں نسلہ ٹاور خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے عمل درآمد رپورٹ طلب کی تھی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

30 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

32 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

39 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

42 mins ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

46 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

54 mins ago