کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفیٰ کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سردار عبد الرحمان کھیتران نےعدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی۔عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے 20 اکتوبر کے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی، جام کمال کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر آج رائے شماری ہونا تھی۔
خیال رہے کہ جام کمال خان عالیانی 18 اگست 2018 کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے تھے ، وہ بلوچستان کے16ویں منتخب جبکہ مجموعی طور پر 23ویں وزیراعلیٰ تھے ،وہ تین سال دو ماہ اور چھ دن وزیراعلیٰ بلوچستان رہے ۔
جام کمال خان بلوچستان کے تیسرے وزیراعلیٰ تھے جن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی ، بلوچستان کی پارلیمانی تاریخ میں سردار اختر مینگل ، نواب ثنااللہ خان زہری اور جام کمال خان تحریک عدم اعتماد پیش اور ووٹنگ سے قبل ہی اپنے منصب سے مستعفی ہوگئے۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…