(قدرت روزنامہ)پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی کمان کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمان رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان کے حوالے کر دی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ، وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں.۔
ریئر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہاکہ پاکستان کی اس شاندار فتح پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے کی مبارکباد دی گئی ہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف کا کہنا ہےکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاک بحریہ اپنی پوری کرکٹ ٹیم کو اس تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…