وزیراعظم نے جمشید اقبال چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نےجمشید اقبال چیمہ کا بطور معاونِ خصوصی استعفیٰ منظور کرلیا۔

کابینہ ڈویژن نےاستعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 22 اکتوبر 2021 سے ہوگا۔

جمشید اقبال چیمہ نے گزشتہ دنوں معاون خصوصی فوڈ سیکیورٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، پی ٹی آئی نےاین اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن کیلئے جمشید چیمہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث این اے133 لاہور کی نشست خالی ہوئی ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی ٹی وی پر نظر آتی ہے، پوری دنیا میں مہنگائی آئی ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن نےکبھی ذکر نہیں کیا کہ سندھ میں مہنگائی زیادہ ہے، اپوزیشن عوام کو اشتعال دلا رہی ہے،2011 کے بعد اب ایکسپورٹس بڑھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این اے 133 کی صوبائی نشستوں سے ہمارے ایم پی ایز جیتے ہوئے ہیں، این اے 133 کا الیکشن ہم بڑے مارجن سے جیتیں گے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

3 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

3 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

3 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

3 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

4 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

5 hours ago