ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غیر ملکیوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کر دی ہے۔ توسیع خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی گئی۔
خلیجی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ان ممالک کے شہریوں کے وزٹ ویزوں میں توسیع کی ہے جہاں کی پروازوں پر پابندی عائد ہے۔ وزارت خارجہ نے شہریون کے وزٹ ویزوں میں توسیع مفت کی ہے اور وزارت خارجہ کے مطابق مذکورہ ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزے میں خود کار طریقے کے مطابق 3 نومبر 2021 تک توسیع کی گئی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق وزٹ ویزہ ہولڈر جنہوں نے اپنے ای میل کا اندراج کر رکھا ہے انہیں توسیع کے متعلق مطلع کر دیا گیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق وزٹ ویزوں میں مفت توسیع کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے بعد پیدا ہونے والے اثرات کم کرنے کے لیے ہے۔ فیصلے سے وہ افراد مستفید ہوں گے جنہیں پہلے سے وزٹ ویزے جاری کیے گئے لیکنپروازوں کی معطلی کے باعث وہ سعودی عرب نہیں آ سکے تھے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…