پاکستان کو چھ برس میں 167 ارب 75 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کو گزشتہ چھ برس میں 167 ارب 75 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ خسارہ 2017-18ء کے مالی سال میں 37 ارب 58 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔2016-17ء میں برآمدات 20 ارب 42 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ہوئیں جبکہ اسی برس درآمدات 52 ارب 91 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ کی گئیں۔
2017-18ء میں 23 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ اسی برس سب سے زیادہ 60 ارب 79 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔ اس کے بعد 2018-19ء میں 22 ارب 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ 54 ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی درآمدات ہوئی۔
2019-20ءط میں برآمدات کی حد 21 ارب 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالرو درآمدات کی حد 44 ارب 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔ 2020-21ء میں 25 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی برآمدات اور 56 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔
پی ٹی آئی کی حکومت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 11 ارب 60 کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ موجودہ دور میں جولائی سے ستمبر 2021ء تک 6 ارب 96 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں 18 ارب 60 کروڑ ڈالر کی اشیا منگوائیں گئیں۔

Recent Posts

پاکستان کا شاندار کھیل، دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا…

4 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر…

18 mins ago

9 مئی مقدمات؛ جے آئی ٹی تفتیش میں فواد چوہدری، علیمہ اور عظمیٰ خان قصوروار قرار

ایک روزہ حاضری معافی آخری بار منظور کررہا ہوں، آئندہ ملزمان عدالت میں پیش ہوں،…

23 mins ago

ایک روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ایک روزکمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔ صرافہ ڈیلرز…

28 mins ago

پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر کا معاملہ حل،نئے جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراءمیں تاخیر…

31 mins ago

تحریک انتشار صرف این آر او کے لیے ملکی امن کو داؤ پر لگا رہی ہے، وزیر اطلاعات

تحریک انتشار اپنی روش پر قائم ہے، یہ چاہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، عطا…

34 mins ago