سوڈان میں فوجی بغاوت۔۔ وزیر اعظم نظر بند ۔۔ متعدد وزراگرفتار

ّ(قدرت روزنامہ)سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوڈانی کابینہ کے 4وزرا اورحکمراں خود مختار کونسل کارکن بھی گرفتار ہیں، سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں انٹرنیٹ سروس منقطع ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صنعتی وزیر کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے کیونکہ انہوں نے حراست سے چند لمحہ پہلے ہی ٹویٹ کی تھی کہ فوجی ان کے گھر کے باہر موجود ہیں۔ سوڈانی جمہوریت حامی گروپ کا کہنا ہے کہ عوام فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں۔ سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے سوڈان کی امداد خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ افریقہ کیلئے امریکی خصوصی نمائندے جیفری فیلٹ مین کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوجی بغاوت کی اطلاعات پر امریکا کو تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی بغاوت سوڈانی آئین میں مداخلت ہوگی، فوجی بغاوت سے سوڈان کیلئے امریکی امداد خطرے میں پڑ جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خرطوم میں شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی، جمہوریت پسند گروپ نے ہڑتال اور سول نافرمانی کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب سوڈانی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے وزیراعظم کو فوجی بغاوت کی حمایت سے انکار پر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی فوج کی جانب سے گھر میں نظر بند وزیراعظم پر فوجی بغاوت کی حمایت کا بیان دینے پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جام کمال کے مستعفی ہونے پر کابینہ بھی تحلیل ۔۔ نوٹیفکیشن جاری

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

3 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

3 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

3 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

3 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

4 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

4 hours ago