دبئیّ(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں اپنے تمام کھلاڑیوں سے التجا کرتا ہوں کہ وہ انڈیا کیخلاف فتح کے بعد زیادہ جوش نہ دکھائیں بلکہ ہوش سے کام لیں، ہم نے انڈیا کو شکست دیدی لیکن اب ہمارا فوکس ایونٹ کے آئندہ میچوں پر ہونا چاہیے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے پہلے ہی میچ میں انڈیا کو تاریخی شکست دینے کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ فتح کسی کی انفرادی پرفارمنس نہیں، ہم ٹیم بن کر کھیلے تو ہمیں کامیابی نصیب ہوئی۔ یہی جذبہ ہم نے آئندہ میچوں میں بھی جاری رکھنا ہے کیونکہ ابھی ورلڈ کپ کی شروعات ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ میری ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے التجا ہے کہ انڈیا کیخلاف فتح کو انجوائے ضرور کریں لیکن ضرورت سے زیادہ پرجوش نہ ہوں کیونکہ ہمارے اس ایونٹ میں بہت میچز باقی پڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کیساتھ میچ گزر گیا، اب ہمارا فوکس دیگر میچوں پر ہونا چاہیے، ہم نے ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ ہم کسی بھی ٹائم ریلیکس نہیں ہونگے۔
انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ جس کے ہاتھ میں بائولنگ آئے، جو بیٹ لئے میدان میں اترے اور جو فیلڈنگ کرے، ہمیشہ سو فیصد رزلٹ دے۔ ہمیں اپنی عادتیں تبدیل کرنا ہونگی۔ کھلاڑی خدارا اگلے میچ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…