پاکستان اور روس کے درمیان سٹریم گیس پائپ لائن پر مذاکرات آج سے شروع ہوں گے جو 28اکتوبر تک جاری رہیں گے . نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مذاکرات میں سرمایہ کاری کے شیئر ہولڈنگ معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے ، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کرینگے ،پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر لاگت کا تخمینہ ڈھائی ارب ڈالرز سے زیادہ ہے . نجی ٹی وی کے مطابق منصوبے پر 26فیصد سرمایہ کاری روس سے متوقع ہے ، منصوبے میں پاکستان کی شیئر ہولڈنگ 74 فیصد تک رکھے جانے کا امکان ہے، پاکستان منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے روس سے قرض فراہمی کا مطالبہ بھی کر سکتا ہے . پاکستان سٹریم گیس پائپ کا پرانا نام نارتھ ساو¿تھ گیس پائپ لائن تھا، یہ گیس پائپ لائن کراچی سے قصور تک بنائی جانی ہے . . .
اسلام آباد ّ(قدرت روزنامہ)پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، آج روس اور پاکستان کے مابین کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی خبر .
.
متعلقہ خبریں