اسلام آباد ّ(قدرت روزنامہ)پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، آج روس اور پاکستان کے مابین کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی خبر ۔
۔ پاکستان اور روس کے درمیان سٹریم گیس پائپ لائن پر مذاکرات آج سے شروع ہوں گے جو 28اکتوبر تک جاری رہیں گے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مذاکرات میں سرمایہ کاری کے شیئر ہولڈنگ معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے ، مذاکرات میں پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کرینگے ،پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر لاگت کا تخمینہ ڈھائی ارب ڈالرز سے زیادہ ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق منصوبے پر 26فیصد سرمایہ کاری روس سے متوقع ہے ، منصوبے میں پاکستان کی شیئر ہولڈنگ 74 فیصد تک رکھے جانے کا امکان ہے، پاکستان منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے روس سے قرض فراہمی کا مطالبہ بھی کر سکتا ہے ۔ پاکستان سٹریم گیس پائپ کا پرانا نام نارتھ ساو¿تھ گیس پائپ لائن تھا، یہ گیس پائپ لائن کراچی سے قصور تک بنائی جانی ہے ۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…