میرے ارمان میاں کے ساتھ ہی دفن ہوچکے ہیں۔۔۔ انڈسٹری کی بیوہ خواتین جنہوں نے دوسری شادی نہیں کی

ّ(قدرت روزنامہ)کہتے ہیں محبت یا تو ہوتی ہے یا نہیں ہوتی۔۔۔اس کے درمیان میں کوئی تیسرا راستہ نہیں۔۔۔کچھ لوگوں نے اپنے ارمان کچھ ایسے نبھائے کہ دنیا بھی حیران ہوجائے۔۔۔شوبز انڈسٹری کی ایسی کچھ خواتین ہیں جنہوں نے شوہر کی موت کے بعد دوسری شادی کا نہیں سوچا اور زندگی کو اپنی پہلی محبت کے ساتھ ہی گزارا۔بدر خلیل:پاکستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں
سے ایک بدر خلیل نوجوانی میں اسٹائل کی ملکہ تھیں۔۔۔ان کے شوہر شہزاد خلیل بہت مشہور ڈائریکٹر تھے اور اس جوڑی کو دیکھ کر ہی بے اختیار چہرے پر مسکراہٹ آجاتی تھی۔۔۔لیکن وقت کبھی کبھی ایسے داؤ کھیلتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔۔۔دو چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بدر خلیل پر یہ پہاڑ گرا کہ شہزاد خلیل اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے دنیا چھوڑ گئے۔۔۔بدر خلیل اور ان کی تو ایسی محبت تھی کہ انڈسٹری میں مثالیں دی جاتی تھیں۔۔۔پھر اس ساتھ کا اختتام اتنا مختصر کیوں۔۔بدر خلیل نے سالوں اس سوال کا جواب مانگا اور شپھر زندگی کو بچوں کے لئے مسکرا کر گزارنے کا فیصلہ کیا۔۔۔پھر کسی نے بدر خلیل کو ٹوٹتا نہیں دیکھا۔۔۔انہوں نے شادی کا باب ہمیشہ کے لئے بند کردیا اور صرف ایک ماں اور ایک دوست ہی بن کر زندگی گزاری۔۔۔غزالہ جاوید:غزالہ جاوید کو انڈسٹری کی دنیا کا الف بھی نہیں پتہ تھا لیکن شوہر کی اچانک موت نے اور تین بچوں کے ساتھ نے غزالہ جاوید کو اس دنیا سے جوڑ دیا۔۔۔وہ اپنے شوہر کے ساتھ اتنی مخلص تھیں کہ پھر زندگی میں کسی کو شامل نا کر پائیں۔۔۔بچے چھوٹے تھے اور غزالہ کی زندگی میں کچھ محسن ایسے تھے جنہوں نے ان کا اس تکلیف دہ سفر میں کافی ساتھ دیا۔۔۔جن میں سے ایک معین اختر مرحوم بھی تھے۔۔۔غزالہ جاوید کی زندگی میں ب ہت سارے لوگوں نے آنا چاہا لیکن وہ بھی اپنی زندگی سے اس باب کو ہمیشہ کے لئے ختم کر چکی تھیں

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

3 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

3 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

3 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

3 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

4 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

5 hours ago