”بابراعظم تم تو ۔۔۔“پاکستان کی جیت پر اداکارہ حرا مانی بے حد خوش، قومی ٹیم کے کپتان کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ہے جبکہ یہ شکست بھارت کیلئے بھی تاریخی ہے کیونکہ ا سے قبل اسے کبھی بھی 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے . تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی اس جیت پر پاکستانی شائقین کرکٹ کے علاوہ شوبز ستارے بھی کافی پرجوش ہیں اور ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں .

اسی طرح پاکستان کی معروف اداکار حرامانی کا فی خوش دکھائی دیں اور انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم جیت گئے، پاکستان زندہ باد ، بابراعظم تم تو ہیرو نکلے یار . “ حرا مانی کا مزید کہنا تھا کہ ”یا اللہ تیرا شکر ہے ، پاکستان زندگی ہے ، پاکستان ہمیشہ زندہ باد . “

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

. .

متعلقہ خبریں