پاکستان سے ہار کے بعد بھارتی ٹیم کو ایک اور دھچکا! ایک اور بڑی خبر آگئی

اسلام آباد ّ(قدرت روزنامہ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے کندھے میں چوٹ لگ جانے کے بعد اب کوہلی الیون کی مشکل میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شرمناک تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو بھی فٹنس مسائل کا

سامنا کرنا پڑگیا ہے۔پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی، چوٹ کے سبب وہ پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے ان کی جگہ ایشان کشن میدان پر اترے تھے۔ میچ کے بعد ہاردک پانڈیا کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کندھے کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا کی فٹنس سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11 رنز بنائے تھے۔ وہ بھارتی ٹیم میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے مستقل اپنی جگہ بنائے رکھے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔شین وارن نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔شین وارن نے کہا کہ بھارت کیخلاف شاندار جیت کے بعد میری فیورٹ ٹیم پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے بطور بیٹسمین اپنی شہرت میں مزید اضافہ کیا ہے جبکہ پاکستان نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

8 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

19 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

39 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

50 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

56 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago