’’یہاں تباہی مچی ہے اور نوازشریف عمرہ کرنے چلے گئے‘‘ یاد ماضی عذب ہے یا رب،مریم نواز نے عمران خان کا 7 سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کردیا

لاہور ّ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا سات سالہ پرانا بیان ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں عمران خان نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘یہاں تباہی مچی ہے اور

نوازشریف عمرہ کرنے چلے گئے’۔مریم نواز نے 24 جولائی 2014 کا بیان ری ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا ہے کہ ‘ تب نہ تباہی تھی اور نہ سرکاری خرچ پر شادیوں میں شرکت ہو رہی تھی!’۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان گذشتہ روز ہی سعودی عرب کےدورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے، وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبویؐ میں نوافل بھی ادا کیے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان مکہ مکرمہ پہنچے جہاں آج انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

5 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

5 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

5 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

5 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

6 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

6 hours ago