ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگائی؟ مطمئن کریں ۔ورنہ۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ

ّ(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پلیٹ فارم بلاک کرنا آئین میں دیئے گئے حقوق کی خلاف ورزی ہے ، کیوں نہ ٹک ٹاک کوکھولنے کا آرڈر دیں ؟

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے اسفتسار کیا کہ پی ٹی اے نے پابندی کیوں لگائی؟ آئندہ سماعت پر مطمئن کریں ، وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سوشل میڈیا ایکسپرٹس کے نام جمع کروائے ۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے نے رپورٹ فائل کی لیکن اس کا جواب موجود نہیں ، پی ٹی اے نے بیان حلفی دیا صرف ایک فیصد مواد قابل اعتراض ہوتاہے ، متوسط طبقہ ٹیلنٹ اجاگر کر کے اس پلیٹ فارم سے کمائی کر رہاہے ، پلیٹ فارم بلاک کرتے ہوئے کیا کسی ایکسپرٹ سے رائے لی گئی ؟

اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ وہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے ، پلیٹ فارم بلاک کرنا آئین میں دیئے گئے حقوق کی خلاف ورزی ہے ، کیوں نہ ٹک ٹاک کوکھولنے کا آرڈر دیں ؟۔ عدالت نے پی ٹی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

5 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

5 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

5 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

5 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

6 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

6 hours ago