شہباز شریف یا مریم نواز، ن لیگ کی جانب سے اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار سے متعلق سوال گول مول کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مسلم لیگ ن سے وزیراعظم کے اُمیدوار سے متعلق سوال کیا گیا۔ صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اگلے وزیراعظم کے لیے آپ کا انتخاب کیا جائے گا یا مریم نواز کو ٹکٹ دیا جائے گا؟ جس پر شہباز شریف نے صحافی کے سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوکبھی ایسا موقع نہیں ملے گا جس سے آپ محظوظ ہوں۔فیصل آباد جلسے میں لگنے والے نعروں سے شہبازشریف نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد جلسے میں جس نےنعرے لگائے اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے،

وہ شخص نہ کارکن نہ ہی کوئی عہدیدار ہے۔ عوامی جلسوں میں اداروں کے سربراہان کے خلاف نعرے لگانا قومی مفاد کے خلاف ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی پاکستان کا نمبر ون مسئلہ بن گئی ہے۔ لوگ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں اور وزیر اعظم یوٹرن لے رہے ہیں لیکن اب حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے اور اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کریں گے کیونکہ حکومت سے لوگ تنگ آ چکے ہیں۔ ڈینگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈینگی کا ٹیسٹ 90 روپے میں ہوتا تھا اور مسلم لیگ ن کے دور میں ڈینگی کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ ہم نے ڈینگی کے مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کیں اور ہمارے دور میں ڈینگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کیے گئے۔ ڈینگی سے کیسے بچا جائے پنجاب حکومت کے پاس ایک کتاب موجود ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago