جنت مرزا کا بھارتیوں کو انوکھا مشورہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا نے کل کے میچ کے بعد بھارتیوں کو انوکھا مشورہ دے دیا۔جنت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے موبائل فون پر میچ دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ موقع، موقع لیکن اب ٹی وی مت توڑنا۔جنت مرزا نے پاکستان کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللّہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ مقابلے میں 152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز کیا اور بھارتی باؤلرز کی درگت بنادی۔
کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے،ان کی اننگ میں3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کا سماء ہے، شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میچز میں شکست نہیں دی لیکن اس فتح کے بعد پاکستان نے تاریخ رقم کردی۔

Recent Posts

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

20 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

35 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

43 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

52 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

58 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

1 hour ago