موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی سطح پر زور دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی سطح پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری کی مڈل ایسٹ گرین انیشئیٹو سمٹ کی سائید لائن پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے تعاون کے ایک مؤثر فریم ورک کے لیے قریبی رابطے پر اتفاق کیا۔

< p style=”text-align: right;”>ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر سے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری کو آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے “یو ایس پاکستان کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ ورکنگ گروپ” کے افتتاحی اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خطرے کے خلاف قومی اور عالمی سطح پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ می خیالات ، مہارت اور ٹیکنالوجی کا اشتراک جاری رکھنا چاہیے جبکہ پاکستان اور ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی تخفیف ، لچک اور موافقت میں سرمایہ کاری کی حمایت کی جانی چاہیے۔

اس موقع پر امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری نے وزیر اعظم کو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یو این ایف سی سی سی کانفرنس آف پارٹیز میں موسمیاتی کارروائی پر وسیع عالمی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ جان کیری نے موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات کی بھی تعریف کی۔

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جان کیری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ، دو طرفہ تعلقات، آب و ہوا اور ماحولیات میں مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔

Recent Posts

ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…

7 mins ago

امن وامان کی صورتحال، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…

17 mins ago

کوئٹہ، سکول وین سے بچہ اغوا، ورثا کا احتجاجاًزرغون روڈبند، دھرنا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…

23 mins ago

تحفظ کی یقین دہانی، بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…

32 mins ago

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

1 hour ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

1 hour ago