(قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی ایک پُرانی ویڈیو شیئر کی جو کہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے پریکٹس سیشن کے دوران بنائی گئی تھی۔
ویڈیو میں ویرات کوہلی کو گراؤنڈ میں بیٹھے بڑا ہی دلچسپ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں نصیبو لال کا معروف گیت لونگ نک دا چل رہا ہے جوکہ میمرز کی جانب سے لگایا گیا ہے۔
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو۔
اداکار نے کہا کہ پاک بھارت میچ اور کوہلی کا یہ ڈانس بہت شاندار ہے۔
یاسر حسین نے بھارت کے اگلے میچ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ مقابلے میں 152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز کیا اور بھارتی باؤلرز کی درگت بنادی۔
کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے،ان کی اننگ میں3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کا سماء ہے، شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میچز میں شکست نہیں دی لیکن اس فتح کے بعد پاکستان نے تاریخ رقم کردی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…