(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے بھارت کے خلاف فتح کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی خوب تعریف کی ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بڑے میچ سے قبل ورنن فلینڈر نے ورچوئل پریس کانفرنس کی اور کہا کہ پہلے میچ میں بہت شاندار جیت تھی، جس کا حصہ ہونے پر خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں تمام بولرز نے عمدہ بولنگ کی، اس جیت کا فائدہ ہو گا، کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
پاکستان سے وہ شکستیں جو بھارتی کبھی نہیں بھولیں گے
بولنگ کنسلٹنٹ نے مزید کہا کہ فوکس کل کی گیم پر ہے، گزشتہ رات کی جیت سے اب آگے کا سوچنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میچ کے لیے فائنل الیون کپتان اور کوچ کا فیصلہ ہے، بولرز نے اچھی بولنگ کی۔
ورنن فلینڈر نے اس موقع پر پاکستان کی بولنگ لائن کی خوب تعریف کی اور حسن علی چیمپئن بولر قرار دیا۔
پاکستان اور بھارت کا 200واں میچ، 199 کے نتائج کیا رہے؟
انہوں نے کہا کہ حسن علی چیمپئن بولر ہے، اس نے اچھی بولنگ کی لیکن کبھی کبھار مشکل کنڈیشنز کا سامنا بھی ہوتا ہے۔
بولنگ کنسلٹنٹ نے گزشتہ میچ کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی کے متعلق کہا کہ وہ شاندار بولر ہیں اور اسٹرائیک کرنا جانتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ میں تسلسل ہے، مجھے امید ہے کہ وہ اگلے میچز میں بھی اچھی بولنگ کریں گے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…